پاک فوج نے ملکی تحفظ کی خاطر قربانیاں دیں:حافظ اشفاق

اجنیانوالہ(نمائندہ نوائے وقت) اہلسنت و الجماعت کے ضلعی صدر حافظ اشفاق گجر نے کہا ہے کہ سیاسی جماعتوں کی لیڈر شپ ملک کو عدم استحکام کی طرف جانے سے بچانے کی خاطر کردار ادا کریں اور ایسا کوئی اقدام نہ اٹھایا جائے جس سے افواج پاکستان کی آن اور شان پر آنچ آنے کا خدشہ پیدا ہو پاکستان کی جری و بہادر فوج نے ارض پاک کے تحفظ و استحکام کی خاطر لازوال قربانیاں دی ہیں جنہیں پوری قوم خراج عقیدت پیش کرتی ہے، اپنے ایک بیان میں حافظ محمد اشفاق گجر نے کہا کہ ملک کے صحافتی و ادبی حلقوں کو بھی اپنا بھرپور کردار ادا کرتے ہوئے قلم کی حرمت اور ملکی وقار کے احترام کے ساتھ ساتھ عوام میں پھیلی ہوئی نفرت دور کرنے میں کردار ادا کرنا ہوگا۔

ای پیپر دی نیشن