اسلام آباد (اے پی پی)اپریل 2022 ء کے دوران اوورسیز پاکستانیوں کی طرف سے ترسیلات زر کی وصولی 11.2 فیصد بڑھی ۔سٹیٹ بنک کے مطابق اپریل2021 ء کے مقابلہ میں اپریل 2022 ء کے دوران اوورسیز پاکستانیوں کی جانب سے بھیجی گئی رقوم کی وصولیوں میں11 فیصد سے زائد اضافہ کے نتیجہ میں ترسیلات زر کے محصولات کاحجم 2.81 ارب ڈالر کے مقابلہ میں 3.12 ارب ڈالر تک بڑھ گیا۔ اس طرح مارچ 2022 ء کے مقابلہ میں اپریل 2022 ء کے دوران بھی ترسیلات زر کی وصولیاں 11.9 فیصد اضافہ سے2.79 ارب ڈالر کے مقابلہ میں 3.12 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں۔