اسلام آباد(کامرس ڈیسک) 123 سے زائد شہروں میں 340 برانچوں کے ساتھ پاکستان کا ایک بڑا اسلامی مالیاتی ادارہ بینک اسلامی نے ملک کی سب سے جامع ٹیک کانفرنسوں میں سے اہم ترین کانفرنس فیوچر فیسٹ 2022 سپانسر کی جو 13 مئی سے 15 مئی 2022 تک اسلام آباد میں منعقد ہوئی۔ تین دن پر مبنی اس ایونٹ میں چار کانفرنسیں منعقد ہوئیں ، جس میں اختراعی نمائش کے انعقاد کے علاوہ پاکستان کی سب سے مشہور ٹیک اسٹارٹ اپس، انٹر پرینیورز، سرمایہ کاروں، مفکرین، تکنیکی ماہرین اور نیٹینز شریک ہوئے۔ ملک میں ٹیکنالوجی کے فروغ پر اظہار خیال کے لئے تقریب میں سرکاری اور نجی شعبہ کے نمائندوں نے بھی شرکت کی۔فیوچر فیسٹ 2022 میں 30,000 سے زائد شرکائ، 250 سے زائد عالمی ماہرین ، 100 سے زائد نمائش کنندگان، لامحدود نیٹ ورکنگ اور ٹیکنالوجی کی سرگرمیوں سمیت 4 میگا کانفرنسزپر مشتمل تھی جس میں 100 سے زائد بین الاقوامی مہمانوں ،دنیا کے معروف سرمایہ کاروں اور کاروباری افراد نے شرکت کی ، تقریب میں پاکستان میں 3 بین الاقوامی وینچر کیپیٹل فنڈز کے اجراء اور متعدداہم ٹیکنالوجی پراجیکٹس سمیت مختلف اعلانات بھی شامل تھے۔