معاشی صورتحال گھمبیر، کارپوریٹ سیکٹر، بڑے صنعتکار پاکستان کا ساتھ دیں ،:حبیب الرحمن زبیری

لاہور( کامرس رپورٹر)چیئرمین ٹیکس ایجوکیشن اینڈ لرننگ قاری حبیب الرحمن زبیری نے کہا ہے کہ ملک میں جاری سیاسی عدم استحکام کی وجہ سے آئی ایم ایف مذاکرات میں پاکستان کو دبائو میں رکھتے ہوئے اپنی کڑی شرائط منوائے گا،معاشی صورتحال اتنی گھمبیر ہے کہ معاشی ٹیم کوششوں کے باوجود بند گلی سے نکلنے کیلئے پیشرفت نہیں کر پار ہی۔کارپوریٹ سیکٹر ، بڑے صنعتکار اوراوورسیز مشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دیں ،پوائنٹ آف سیلز سسٹم کامیاب ہو جائے تو اس کے ذریعے 15ہزار ارب روپے اکٹھے کئے جا سکتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہارانہوں نے ’’ آئی ایم ایف ناگزیر کیوں‘‘کے موضوع پر مذاکرے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پرسینئر نائب صدر عاشق علی رانا ،نائب صدر افضل ایوبی ،سیکرٹری جنرل سیدحسن علی قادری ،جوائنٹ سیکرٹری عبدالرحمن انصاری ودیگر بھی موجود تھے۔ حبیب الرحمن زبیری نے کہا کہ وزیر اعظم سالانہ اربوں روپے منافع کمانے والے تمام شعبوں کو بلائیں اور انہیں موجودہ معاشی حالات کے حوالے سے اعتماد میں لیں۔کئی دہائیوں سے اربوں روپے سالانہ منافع کمانے والوں کو کڑے حالات میں ملک کی خدمت کیلئے آگے آنا چاہیے۔ حکومت بیشک ان طبقات کیلئے کوئی سکیم لائے جس کا مقصد صرف پاکستان کوموجودہ حالات سے باہر نکالنا ہونا چاہیے۔ بیرون ممالک دولت رکھنے والے پاکستانیوں سے بھی اپیل کی جائے وہ اپنے ملک کی مدد کیلئے آگے آئیں اورانہیں مراعات دی جائیں۔

ای پیپر دی نیشن