اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) امریکی سفارتخانہ کے وفد نے پاکستان کے سویٹ ہومز کا دورہ کیا اور کامیاب 103 طلباء کو مائیکرو سکالرشپ حاصل کرنے پر مبارکباد دی۔ امریکی سفارتخانے کے منسٹر کونسل پبلک افیئرز ریمنڈ اے کیٹیلو نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ 13 سے 18 سال کے طلباء کو مزید تعلیم جاری رکھنے کیلئے فنڈز فراہم کرتا ہے۔ پروگرام کا مقصد طلباء کے استعداد اور ہنر میں اضافہ کرنا ہے۔ امریکہ اور پاکستان کے 73 سالہ گہرے تعلقات ہیں۔ ہم جمہوری مستحکم اور ترقی یافتہ پاکستان کی خواہش رکھتے ہیں۔ یو ایس مشن سویٹ ہومز کے ساتھ سکالرشپ پروگرام پر خوش ہے۔ انگلش مائیکرو سکالرشپ پروگرام میں پاکستان کے ہر حصے سے بچے شامل ہیں۔