لاہور (نیوز رپورٹر + آئی این پی) سابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا ہے کہ پورے ملک میں الیکشن ہونے چاہئیں، مرکز میں صدر مملکت کسی بھی وقت شہباز شریف کو اعتماد کے ووٹ کا کہہ سکتے ہیں، آج پٹیشن دائر کر رہے ہیں، حمزہ شہباز وزیراعلیٰ پنجاب نہیں رہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چودھری کا کہنا تھا کہ میری نظرمیں اس وقت شہباز شریف کے پاس 172ووٹ نہیں، اس وقت سیاسی بحران ہیں، اگر سیاسی بحران ٹھیک ہوگا تو معاشی بحران ٹھیک ہوگا، سیاسی بحران حل کرنے کی واحد صورت آزادانہ الیکشن ہے۔ حکومتی وزراء کی آنکھوں میں آنسو کہہ رہے ہیں کدھر بٹھا دیا ہے، عمر چیمہ صبح اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کریں گے۔ امید ہے عمر چیمہ گورنر ہاؤس واپس آئیں گے۔ سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ میڈیا، اسٹیبلشمنٹ سمیت سب چاہتے ہیں بحران حل ہو، سپریم کورٹ کے کبھی فیصلے صحیح اور کبھی غلط ہوتے ہیں، جو فیصلے غلط ان پر تنقید ہوگی، بھٹو کے کیس کو ہم صحیح فیصلہ تو نہیں کہہ سکتے، الیکٹرول ریفارمز پر بات ہو سکتی ہے لیکن الیکشن کی تاریخ کا پہلے اعلان ہونا چاہئے، ستمبر میں الیکشن ہو سکتے ہیں۔ جبکہ ایک ٹویٹ میں فواد چودھری نے کہا موجودہ امپورٹڈ حکومت کو جانا ہی ہے خود نہیں جائیں گے تو نکالے جائیں گے۔ عملی طور پر حکومت ختم ہو چکی ہے، حقیقت کا ادراک کریں اور عوام کو فیصلہ کرنے دیں۔
صدر کسی بھی وقت شہباز شریف کو اعتماد کے ووٹ کا کہہ سکتے ہیں: فواد چودھری
May 19, 2022