لاہور (اپنے نامہ نگار سے) لاہور ہائیکورٹ نے منشیات کیس میں حنیف عباسی کی سزا کے خلاف اپیل کی پرنسپل سیٹ پر منتقلی کی درخواست پر درخواست واپس لینے کی بنیاد پر نمٹا دی۔ وکیل درخواست گذار نے کہا کہ راولپنڈی بنچ پر اپیل فکس کرانے کیلئے رجوع کرلیا ہے، پرنسپل سیٹ پر کیس فکس نہیں کرانا چاہتے۔