راجہ پرویز اشرف کی آذربائیجان، ازبکستان اور ترکی ہم منصبوں سے ملاقاتیں 


اسلام آباد (نامہ نگار) سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کی باکو میں پائیکو کانفرنس کے موقع پر آذربائیجان، ازبکستان اور ترکی کے ہم منصبوں کے ساتھ علیحد ہ علیحد ہ ملاقاتیں۔ اس موقع پر سپیکر راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ دو طرفہ تعلقات کے فروغ اور باہمی مفادات کے حصول کے لیے پارلیمانی سفارتکاری بہترین ذریعہ ہے۔ خطے کی ترقی اور خوشحالی کے لیے پاکستان علاقائی تعاون پر یقین رکھتا ہے۔  باکو میں آذربائیجان کی پارلیمنٹ کی سپیکر محترمہ صاحبہ غفاروا سے ملاقات کے دوران سپیکر راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ پارلیمانی سفارت کاری دونوں ممالک کے مابین موجودہ برادرانہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے اور باہمی تعاون کے دائرہ کار کو بڑھانے میں کلیدی کردار ادا کر سکتی ہے۔ 

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...