یاسین ملک پر بے بنیاد الزامات کی مذمت‘ پاکستان کا بھارتی ناظم الامور سے احتجاج 


اسلام آباد/ لندن (خصوصی نامہ نگار+ کے پی آئی) پاکستان نے حریت رہنما یاسین ملک کیخلاف بھارتی حکام کے بے بنیاد الزامات کی شدید مذمت کی ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان نے حریت رہنما یاسین ملک کے خلاف بھارتی حکام کے بے بنیاد الزامات پر شدید احتجاج کرتے ہوئے بھارتی ناظم الامور کو طلب کیا۔ ناظم الامور کو احتجاجی مراسلہ تھمایا۔ واضح رہے کہ تہاڑ جیل میں  یاسین ملک  قید ہیں۔ برطانوی حکومت نے کہا ہے کہ وہ جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ کے چیئرمین محمد یاسین ملک کے مقدمے کی کارروائی کو مانیٹر کررہی ہے، ہم تمام ممالک پر زور دیتے ہیں کہ وہ ہمیشہ کسی بھی قیدی کے ساتھ سلوک کے حوالے سے اپنی بین الاقوامی ذمہ داریوں کا احترام کریں۔ لبرل ڈیموکریٹ لارڈ قربان حسین کے سوال کے جواب میں دفتر خارجہ میں وزیر مملکت لارڈ طارق احمد نے ہائوس آف لارڈز کو بتایا کہ وہ  یاسین ملک کے مقدمے کی مانیٹرنگ کر رہی ہے۔ ہم  بھارت کے آزاد عدالتی عمل میں براہ راست مداخلت نہیں کرسکتے۔ 

ای پیپر دی نیشن