سیاست دان ملک و قوم کومسائل ومشکلات سے نجات دلائیں: یاسر عرفات

May 19, 2022

کامونکی(نمائندہ خصوصی)سیاسی انتہا پسندی خانہ جنگی پیدا کررہی ہے تمام سیاست دان ڈائیلاگ کے ذریعے ملک و قوم کومسائل ومشکلات سے نجات دلائیں۔ان خیالات کا اظہار سماجی سیاسی رہنما و سابق امیدوار صوبائی اسمبلی چودھری یاسر عرفات رامے نے اپنے بیان میں کیا۔انہوں نے کہاکہ اگر قائد اعظم اور علامہ اقبال کے تصور کے مطابق پاکستان کے سیاسی انتخابی اور معاشی نظام کی تشکیل نو کر دی جاتی تو آج پاکستان بہت بہتر صورتحال میں ہوتا۔ پاکستان میں سیاسی عدم استحکام کا بڑا سبب جمہوری اور انتخابی نظام ہے جسے سماجی یعنی پورے سماج کیلئے اور روحانی یعنی اسلام کے سنہری اصولوں کے مطابق تشکیل دینے کی ضرورت ہے۔ 

مزیدخبریں