رائیونڈ (نامہ نگار) میٹروپولیٹن کارپوریشن افسران نے رائیونڈ کو لاوارث چھوڑ دیا۔ چیف افسر ایم سی ایل کی عدم توجہ سے رائیونڈ کے مسائل میں اضافہ،کئی سالوں سے تعینات چیف آفیسر علی عباس بخاری کی غفلت کے باعث رائیونڈ کے قبرستانوں پر قبضہ مافیا کی یلغار جاری ہے۔ بوہڑ والا قبرستان،بابا بہار شاہ قبرستان،ریلوئے قبرستان،برہان پورہ قبرستان،دولہ مولا قبرستان کی ابتر صورت حال،چار دیواری، وضو گاہوں کو عدم دستیابی، سٹریٹ لائٹس غائب، قبرستان جرائم پیشہ افراد اور آوارہ کتوں کا مسکن بن گیا ہے۔ کتے لاشیں نوچتے ہیں۔ قبروں کی بے حرمتی پر اہل علاقہ کا احتجاج بھی کام نہیں آسکا۔ضلعی انتظامیہ اور میٹروپولیٹن کارپوریشن افسران علی عباس بخاری کی غفلت سے متعدد قبرستانوں کی اراضی پر قبضہ گروپ کا تسلط ہے۔ جس سے قبرستان کا حجم دن بدن سکڑ رہا ہے ۔