لاہور(سپیشل رپورٹر) یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی لاہور کے شعبہ ریاضی کے زیر اہتمام بین الاقوامی ریاضی کانفرنس کا اہتمام کیا گیا۔ آن اپلائیڈ میتھمیٹکس کے حالیہ رجحانات پر منعقدہ کانفرنس میں مختلف قومی اور بین الاقوامی محققین نے اپنے مقالے پیش کئے۔
صکانفرنس کا مقصد اپلائیڈ میتھمیٹکس کے مختلف شعبوں میں کام کر نے والے نہ صرف پاکستانی بلکہ دوسرے ممالک سے بھی محققین کو اکٹھا کرنا تھا۔ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر سید منصور سرور کانفرنس کے مہمان خصوصی تھے۔ شعبہ ریاضی کے چیئرمین ڈاکٹر محمد مشتاق نے تمام شرکاء کو خوش آمدید کہا۔