پنجاب آرٹس کونسل میںفیشن، گرافکس ڈ یزائننگ کے کورسز کے بچوں کے کام کی نمائش 


راولپنڈی(سٹاف رپورٹر)پنجاب آرٹس کونسل میں فیشن ڈ یزائننگ اور گرافکس ڈ یزائننگ کے کورسز کے بچوں کے کام کی نمائش کا اہتمام کیا گیا۔نمائش کی مہمان خصوصی  چئیر پرسن الحمرا بورڈ آف ڈائریکٹرز منیزہ ہاشمی تھیں۔ اس موقع پر ناہید منظور اور ڈائریکٹر آرٹس کونسل وقار احمد بھی ان کے ہمراہ تھے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے منیزہ ہاشمی کا کہنا تھا کہ پنجاب آرٹس کونسل اپنی تہذیب و تمدن،  ثقافتی اقدار اور فنو ن لطیفہ کے تما م شعبوں کو اپنی شب وروز کی کاوش سے فروغ دینے میں پیش پیش ہے۔یہاں نوجوان نسل کو قومی ادب و ثقافت کے مختلف پہلوں کی نئی جہتوں سے آگاہی مل رہی ہے، تقریب کے اختتام پر طلبا میں تعریفی اسناد بھی تقسیم کی گئیں۔

ای پیپر دی نیشن