سوہاوہ ( نامہ نگار) مارچ 2022ء میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ( ریونیو) ضلع جہلم کاشف علی ڈوگر کی ہدایت پر ضلع کونسل ہال جہلم میں ضلع بھر کی چاروں تحصیلوں ، سوہاوہ، دینہ ، جہلم اور پنڈ دادن خان تک کے تمام اسٹامپ فروشوں کا ایک اجلاس منعقد ہوا جس کی صدارت ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ضلع جہلم کاشف علی ڈوگر نے کی ۔ اجلاس میں ضلع بھر سے اسٹامپ فروش حضرات کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔اجلاس میں انٹر نیٹ کے حوالے سے سسٹم نیٹ ورکس ایڈ منسٹریٹر نے بھی شرکت کی ۔ اجلاس کے شرکاء نے پرانے چھاپہ شدہ اسٹامپ نظام کے بعد وائٹ پیپر کے آن لائن کے حوالے سے کئی مسائل اور مشکلات کے معاملات پیش کیے ۔پیش کردہ مسائل میں پرانے چھاپہ شدہ اسٹامپ پیپر سٹاک ، چپ شناختی کارڈ کا اجراء اور مقامی سطح پر اسٹامپ فروشوں کے لئے جگہ کے انتخاب نیز بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ اور اسٹامپ فروش کی موجودگی کے باوجود آن لان نظا م میں عام شہریوں کے سیٹیزن پورٹل کیوں ؟ جیسے مسائل شامل تھے۔ پیش کردہ تمام مسائل سرکاری طور پر اے ڈی سی ( آر) ضلع جہلم کاشف علی ڈوگر نے باضابطہ طریقہ سے پنجاب بورڈ آف ریونیو لاہور کو ارسا کیے ۔