ڈنڈوٹ سیمنٹ فیکٹری کے محنت کشوں کی مشکلات میں مزید اضافہ 


کھیوڑہ(نامہ نگار) کھیوڑہ کے نواح میں واقع ڈنڈوٹ سیمنٹ فیکٹری جو کہ تقریبا چار سال سے بند ہے فیکٹری  کے محنت کشوں کی مشکلات میں مزید اضا فہ ہوگیا اپیپلیٹ کورٹ لاہور نے لیبر کورٹ راولپنڈی کا فیکٹری بندش اور محنت کشوں کی برطرفء کے فیصلہ کے خلاف مزدور یونین کی اپیل مسترد کردی جس سے لیبر کورٹ راولپنڈی کا فیصلہ درست قرار پانے سے تین سالوں سے جبری برطرف محنت کشوں کی مشکلات میں مزید اضافہ ہو گیا ڈنڈوٹ مزدور یونین ذرائع کے مطابق اس فیصلے کے خلاف ہائی کورٹ میں اپیل دائر کی جائے گی۔
 اور امیدہے کہ ہائی کورٹ سے مزدور کو انصاف ملے گا ڈنڈوٹ سیمنٹ فیکٹری کے بااثر مالکان نے ڈنڈوٹ سیمنٹ فیکٹری کو تین سالوں سے بند کر رکھا ھے اور سیکڑوں مزدود جبری برطرف کر رکھے ہیں سماجی حلقوں نے اعلی آحکام سے مطالبہ کرتے ھوے کہا ڈنڈوٹ سیمنٹ فیکٹری کے مزدورں کے مسائل حل کیے جاہیں ۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...