اسلام آباد(نمائندہ نوائے وقت )انسپکٹر جنرل نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس خالد محمود نے اسلام آباد موٹروے مین ٹول پلازہ پر قائم پبلک سروس وہیکل منجمنٹ سینٹر اور موٹروے (M-1) سہولت سینٹر کا دورہ کیا ۔انسپکٹر جنرل خالد محمود کا ایڈیشنل آئی جی نارتھ ریجن محمد زبیر ہاشمی او ڈی آئی جی موٹروے(M-2) نارتھ مظہر الحق کاکا خیل نے استقبال کیا ۔ڈی آئی جی موٹروے(M-2) نارتھ مظہر الحق کاکا خیل نے انسپکٹر جنرل خالد محمود کوموٹروے (M-2) کی حالیہ کاکر دگی پر تفصیلی بریفنگ دی۔ انسپکٹر جنرل نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹرویپولیس نے سیکٹر اور زونل کمانڈروں سمیت دیگر افسران سے خطاب کرتے ہوئے ٹریفک کے بڑھتے ہوئے حجم اور مسافروں کو فراہم کی جانے والی سہولتوں میں موٹر ویز کی اہمیت اور چیلنجز پر تفصیل سے روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کے تمام ملازمین کی فلاح و بہبود کو مزید بڑھانے پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس ایسے نئے اور اقدامات کر رہی ہے جو جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے انسانی مداخلت پر انحصار کو کم کرتے ہیں اور اس کے بجائے مختلف پیغام رسانی کے آلات جیسے ،باڈی وارن کیمرے، ڈرون کیمرے اور آٹومیشن جیسی جدید ٹیکنالوجیز کا استعمال کرتے ہیں جو مسافروں کے لیے محفوظ اور آرام دہ سفر کے عمل کو ہموار کرتے ہیں۔ M-2 اورM-3 پر قائم پبلک سروس مینجمنٹ سسٹم کا دائرہ کارتمام موٹر ویز پرکیا جائے گا۔ تمام ٹول پلازوں پر یکساں اور موثر قانون کی نفاذ پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کے لیے ایک ایسا نظام نافذ کیا جائے گا۔
اسی طرح ٹریفک قوانین کی یکساں اور موثر نفاذ، نگرانی، اور باڑ کی حفاظت کیلئے ڈرون کیمروں کا استعمال کیا جائے گا۔ ٹریفک قوانین کی بار بار خلاف ورزی کرنے کی صورت میں ڈرائیور نگ لائسنس پر پوائنٹ سسٹم کا نفاذ جلد شروع کیا جائے گا۔جس کے تحت ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے ڈرائیوروں کے لائسنس منسوخ کئے جا سکیں گے ۔اپنے دورے موقع پرانسپکٹر جنرل خالد محمود نے موٹرویز پر بہترین ڈرائیونگ کرنے والے پبلک سروس وہیکلز کے ڈرائیوروں اور بہترین کارکر دگی کا مظاہرہ کرنے والے نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے ، نیشنل ہائی وے اتھارٹی اور ایف ڈبلیو او کے ملازمین میںانعامات بھی تقسیم کئے۔
آئی جی موٹروے کااسلام آباد مین ٹول پلازہ پر قائم سہولت سینٹر کا دورہ
May 19, 2022