اسلام آباد(نیو ز ڈیسک)برطانیہ کی ممتاز سیاسی سماجی شخصیت امین مرزا گوجرخانوی نے کہا ہے کہ تارکین وطن کوووٹ کے حق سے محروم کرنا ناانصافی ہے، دیار غیر میں بسنے والے تمام پاکستانی رنجیدہ،سیاسی جماعتیں معاملے کو سنجیدہ لیں،پاکستان میں جلد عام انتخابات دیکھ رہا ہوں اسی میں سب کے لئے بہتری ہے پاکستان کسی انتشار کا متحمل نہیں ہو سکتا یہ وقت ہوش کے ناخن لینے کا ہے سیاسی شعلہ بیانی ملک کے لئے شدید نقصان دہ ہے ملکی معیشت ڈگمگا رہی ہے اور سیاسی جماعتیں ایک دوسرے پر کیچڑ اچھالنے میں مصروف عمل ہیں ہمیں ایک قوم بننا ہو گا قوم سے التجا کرتے ہیں کہ سیاسی حالات کی وجہ سے نفرت کے بیچ نہ بوئیں نفرتوں نے ہمیشہ قوموں کو تقسیم کیا ہے سوشل میڈیا پر شر انگیز بیانات دیکھ کر دلی دکھ ہوتا ہے ایک دوسرے کے بر سرپیکار ہونے کے بجائے اتحاد و اتفاق کا مظاہرہ کیا جائے تمام سیاسی جماعتیں مل کر ملک کے لئے کام کریں لانگ مارچ اور دھرنوں نے انتشار کے سوا کچھ نہیں دیا عوامی فلاح کے اقدامات وقت کی ضرورت ہیں اوورسیز پاکستانی موجودہ ملکی حالات پر سخت تشویش میں مبتلا ہیں۔
تارکین وطن کوووٹ کے حق سے محروم کرنا ناانصافی ہے، امین مرزا گوجرخانوی
May 19, 2022