میرپورخاص (بیورورپورٹ) تعلقہ سندھڑی کے گائوں میں زہریلی لسی پینے سے دوخواتین سمیت سات افراد بے ہوش ہو گئے جنھیں فوری طور پر سول ہسپتال لایا گیا تفصیلات کے مطابق تعلقہ سندھڑی کے گائوں آتنا موری کے رہائشی چندر بھیل ،راجو بھیل، سمجھو بھیل ، شریمتی وجنی بھیل ، شریمتی کیسری بھیل ، اور چندن بھیل زہریلی لسی پینے سے بے ہوش ہو گئے جنھیں فوری طور پر سول ہسپتال لیا گیا جہاں یہ افراد زیر علاج ہیں معلوم ہوا ہے کہ لسی میں چھپکلی گر گئی تھی جس کی وجہ سے لسی زہریلی ہو گئی تھی ۔
تعلقہ سندھڑی میں زہریلی لسی پینے سے دوخواتین سمیت سات افراد بے ہوش
May 19, 2022