لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان کرکٹ بورڈ نے نیوزی لینڈ کی جانب سے سہ فریقی ٹی20 سیریز میں شرکت کی دعوت قبول کرلی۔ پی سی بی عہدیدار نے تصدیق کی کہ پاکستان نے سیریز میں شرکت پر رضامندی ظاہر کی ہے کیونکہ اس سے کھلاڑیوں کو ٹی20 ورلڈ کپ کیلئے بہتر تیاری کا موقع مل سکے گا۔ پی سی بی چند دنوں میں حتمی فیصلے سے نیوزی لینڈ کرکٹ بارڈ کو آگاہ کریگا۔
پاکستان نے نیوزی لینڈ میں تین ملکی ٹی20 سیریز کھیلنے کی دعوت قبول کرلی
May 19, 2022