ملتان (نمائندہ نوائے وقت) ضلعی انتظامیہ نے شدید گرمی کے پیش نظر ہنگامی اقدامات کا آغاز کردیا ہے اس سلسلے میںضلع بھر کے مختلف علاقوں میں ایمرجنسی طبی سنٹرز قائم کردیے گئے جس میں ملتان شہر میں 11 ہیٹ اسٹروک سینٹرز قائم کئے گئے ہیں۔ڈپٹی کمشنر رانا اخلاق احمد نے گزشتہ روز اچانک حسین آگاہی طبی مرکز کا دورہ کیا۔ڈپٹی کمشنر نے شہریوں کو طبی امداد کی سہولت کا جائزہ لیا۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر سٹی خواجہ عمیر محمود نے بریفننگ بھی دی۔ رانا اخلاق احمد نے کہا کہ عوام کو شدید گرمی کے دوران فرسٹ ایڈ کیلئے فیلڈ طبی مراکز قائم کئے ہیں تمام مرکزی چوکوں پر سبیلوں اور چھڑکاؤ کا بھی انتظام کیا گیا ہے۔
اے پی این ایس اجلاس شدید گرمی‘ ملتان شہر میں 11 ہیٹ اسٹروک سنٹرز قائم
May 19, 2022