ڈپٹی کمشنر اشیاء ضروریہ کی ارزاں نرخوں پر فراہمی کیلئے اقدامات کریں: کمشنر

May 19, 2022

ملتان (نمائندہ نوائے وقت) ڈاکٹر ارشاد نے اشیاء  ضروریہ کی ارزاں نرخوں پر فراہمی کیلئے ڈپٹی کمشنرز کو ٹاسک سونپتے ہوئے کہا کہ اشیاء  خوردونوش کے ہول سیل پوائنٹس اور ڈی سی کاونٹرز کو مکمل فعال رکھا جائے۔ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس فیلڈ میں از خود نظر آئیں۔اگر ان کے کسی نمائندے کو سرویلنس کرتے ہوئے پایا گیا تو سخت محکمانہ کارروائی کی جائے گی۔ ان خیالات کا اظہار  انہوں نے پرائس کنٹرول بارے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ سرکاری آٹے کی فراہمی میں تعطل پر فلور ملز کا کوٹہ کینسل کیا جائے۔دریں اثناء کمشنر نے علی الصبح یوسی41,40کا دورہ کیا انہوں نے ولایت آباد پارک اور لیڈیز پارک کا بھی دورہ کیا شہریوں سے مسائل دریافت کیے اور حکومتی اقدامات بارے آگاہ کیا۔

مزیدخبریں