خانیوال(خبر نگار)تحریک لبیک پاکستان ضلع خانیوال کے زیر اہتمام عید ملن پارٹی اور تربیتی کنونشن کا انعقاد کیا گیا ، اجلاس میں ڈویژنل نائب امیر علامہ امجد رضا سعیدی ، ضلعی سرپرست اعلیٰ علامہ جاوید احمد چشتی ،امیر ضلع علامہ محمد عمران صدیق نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عام انتخابات کی بھرپور تیاری کی جائے اپنے اپنے حلقوں میں رابطہ مہم کو فعال بنائیں انہوں نے کہا کہ تمام پی پیز کے ذمہ داران 27 مئی سے پہلے اپنی اپنی پی پی کی تمام یو سی باڈیز مکمل کریں اور تربیتی کنونشن کروانے کی بھی ہدایت کی مزید کہ 21 مئی بہاولپور میں مرکزی امیر تحریک لبیک پاکستان علامہ حافظ سعد حسین رضوی کے استقبال اور کانفرنس میں تمام ذمہ داران زیادہ سے زیادہ لوگوں کے ساتھ شرکت کو یقینی بنائیں۔