ظریف شہید( خبر نگار) آر ایچ سی مٹوٹلی ماہانہ دس ہزار مریضوں کو علاج کی سہولت دینے والا اکلوتہ ھلیتھ سنٹر میں بجلی وولٹیج میں کمی کا مسئلہ شدت اختیار کر گیا نیا ٹرانسفارمر نصب کرنے کا مطالبہ۔ تھانہ راجہ رام کے علاقہ رورل ہیلتھ سنٹر مٹوٹلی میں ماہانہ دس ہزار مریضوں کو مفت علاج کی سہولیات فراہم کی جاتی ہیں جس میں عرصہ دراز سے بجلی وولٹیج میں کمی کیوجہ سے ھسپتال کی قیمتی مشنیری ناکارہ ودیگر الیکٹرونکس اشیائ جل جاتی ہیں جس میں بجلی وولٹیج میں کمی کیوجہ سے ویکسینیشن ودیگر قیمتی انسانی جانوں کو بچانے والی ادویات خراب ہو جاتی ہیں، عوامی وسماجی حلقوں نے نوائے وقت کے توسط سے واپڈا ودیگر حکام بالا سے مطالبہ کیا ھے کہ رورل ہیلتھ سنٹر مٹوٹلی میں بجلی کا نیا ٹرانسفارمر نصب کیا جائے۔