42 ڈسٹرکٹ و تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتالوں میں ہیٹ سٹروک کاونٹر زقائم

May 19, 2022

ملتان(خصوصی رپورٹر)حالیہ گرمی کی جاری شدید لہر کے دوران انسدادِ ہیٹ سٹروک اقدامات کے تحت سیکریٹری محکمہ پرائمری وسیکنڈری ہیلتھ کئیر جنوبی پنجاب تنویر اقبال تبسم کی خصوصی ہدایات پر جنوبی پنجاب کے تمام ڈسٹرکٹ و تحصیل ہیڈ کوارٹر سطح کے 42 ہسپتالوں میں ہیٹ سٹروک کاونٹر قائم کردئیے گئے ہیں۔8 ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز اور 34 تحصیل ہیڈکوارٹرز ہسپتالوں میں ہیٹ سٹروک کاونٹرز قائم کیے گئے ہیں جہاں کنسلٹنٹ سٹاف کی تعیناتی کے ساتھ ساتھ ضروری ادویات کی ہمہ وقت وافر دستیابی کو بھی یقینی بنایا گیا ہے۔ اس حوالے سے سیکر ٹری محکمہ پرائمری و سیکنڈری ہیلتھ کئیر جنوبی پنجاب تنویر اقبال تبسم نے جنوبی پنجاب نے  ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہسپتالوں کے ساتھ ساتھ لوگوں کی رش کے مقامات جیسا کہ مویشی منڈیوں وغیرہ میں بھی موبائل ہیٹ سٹروک کاونٹرز قائم کیے جائیں اورلوگوں کو ہیٹ اسٹروک سے بچنے کی احتیاطی تدابیر بارے بھر پور آگاہی دی جائے۔

مزیدخبریں