شجاع آباد (نمائندہ نوائے وقت)پاکستان سرائیکی پارٹی کی چیئرپرسن ڈاکٹر نخبہ تاج لنگاہ مرکزی صدر ملک اللہ نواز وینس اور دوسرے قائدین نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے گزشتہ الیکشن میں تحریک انصاف نے صوبہ سرائیکیستان کا قیام اپنے منشور میں شامل کیا تھا جس کی وجہ سے سرائیکی وسیب سے تحریک انصاف کو کامیابی ملی اور مرکز اور پنجاب میں تحریک انصاف کی حکومت بنی یہ ووٹ وڈیروں جاگیرداروں اور پیروں کے نہیں تھے، صوبہ سرائیکستان عوام کی ضرورت ہے اور ووٹ کی طاقت بھی عوام کے پاس ہی موجودہ ہے ماضی میں سرائیکی خطہ پیپلزپارٹی کو ووٹ دیتا رہا اور سرائیکی وسیب کی وجہ سے پیپلزپارٹی کی بنتی رہی ، سرائیکی وسیب کو حقوق دینے اور دلانے والا کوئی نہیں ہے، بل آخر صوبہ سرائیکستان کا قیام ہو گا اور وفاق پاکستان مظبوط ہو گا۔