چالان بکیں ختم‘ ٹر یفک پولیس اہلکار میسج  کے ذریعے چالان کرنے پرمجبور

وہاڑی ( نامہ نگار،کرائم رپورٹر)ٹریفک پولیس وہاڑی کی چالان بکیں ختم اہلکارمیسج کے ذریعے چالان کرنے پرمجبورمیسج چالان ناسمجھنے کی وجہ سے ڈرائیوروں کیساتھ توتکرار سے لڑائی جھگڑے معمول بن گئے ڈرائیوروں عظیم ، اصغر ، عنایت ، کریم ، شبیر نے کہاکہ جب تک چالان بکیں نہیں ملتیں وہاڑی پولیس کوچالان کرنے سے روکاجائے میسج چالان کاپیپرنا ہونے کی وجہ سے مالکان چلان کے پیسے تنخواہ سے کاٹ لیتے ہیں یاچالان مانتے ہی نہیں ٹریفک چالان آفس کرپشن کاگڑھ بن چکاہے حکام نوٹس لیں۔

ای پیپر دی نیشن