ملتان (سماجی رپورٹر) حضور علیہ السلام کا اسوہ حسنہ امت مسلمہ کیلئے قابل تقلید ہے انبیاء کے بعد تبلیغ دین کا فریضہ اولیاء اور علماء کے سپرد کیا گیا ان کے مزارات پر حاضری سے دل کو سکون اور ایمان کو تازگی حاصل ہوتی ہے حضرت علامہ پیر حامد الدین شاہ اور حضرت علامہ پیر گل محمد شاہ کا فیض اور دینی وروحانی خدمات تا قیامت جاری رہیںگی ترویج اسلام فروغ دین خدمت خلق کیلئے سنہرے کارناموں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا خوف خدا ذکر مصطفی کا درس دیتے ہوئے زندگی گزاری ان خیالات کا اظہار خاندان گیلانیہ کے سربراہ اور تحریک بحالی امن پاکستان کے چیئرمین مخدوم سید غلام یزدانی گیلانی، آستانہ حامدیہ مہریہ کے سجادہ نشین ممتاز عالم دین علامہ صاحبزادہ پیر حفیظ اللہ شاہ مہروی ،سابق وفاقی وزیر مخدوم سید تنویر الحسن گیلانی اور درگاہ حضرت حافظ جمال اللہ ملتانی کے سجادہ نشین مخدوم شہباز حسین جمالی نے محدث دوراں مفسر قرآن حضرت علامہ پیر حامد الدین شاہ اور قطب زمان حضرت پیر گل محمد شاہ کے 61ویں سالانہ عرس مبارک کی اختتامی نشست میں قریشیاں شریف جلالپور پیروالہ میں خطاب کرتے ہوئے کیا سجادہ نشین علامہ صاحبزادہ پیر حفیظ اللہ شاہ مہروی نے صدارت کی جبکہ نواب تابش خان خاکوانی ،صاحبزادہ محمد راشد حفیظ شاہ،صاحبزادہ انجینئر محمد طیب حفیظ شاہ،صوفی سجاد علی حامدی ،قاری حق نواز سعیدی،قاری عبدالطیف فریدی،مخدوم زادہ ارسلان اختر جمالی،محمد اشرف قریشی ودیگر شریک ہیں آخر میں ختم شریف کے بعد مخدوم سید غلام یزدانی نے ملکی سالمیت واستحکام کیلئے دعا کرائی۔