ملتان (خبر نگار خصوصی)ترجمان محکمہ زراعت پنجاب نے کہا ہے کہ ارسا کی رپورٹ کے مطابق دوسرے صوبوں کی طرح صوبہ پنجاب کو بھی امسال موسم خریف میں پانی کی کمی کا سامنا ہے۔موسم خریف کی اہم فصلات میں کپاس سرِ فہرست ہے اور اس وقت کپاس کی بوائی کا عمل جاری ہے۔اسلئے کپاس کے کاشتکار کاشت سے قبل لیزر لینڈ لیولر سے زمین کو ہموار کر لیں۔کپاس کے کاشتکار محکمہ زراعت کی منظور شدہ اقسام کی کاشت کریں اور پانی کی قلت والے علاقہ جات میں کم پانی سے تیار ہونے والی اقسام کی معلومات مقامی زرعی ماہرین سے حاصل کریں۔کپاس کی کاشت ترجیحاً پٹریوں پر کریں۔اس کے علاوہ پانی اور کھاد کی 35 تا40 فیصد تک بچت کیلئے شعبہ اصلاح آبپاشی کی متعارف کردہ جدید ڈرپ اریگیشن کی مدد سے کپاس کی کاشت کریں۔کپاس کی فصل کے نازک مرحلوں یعنی جڑ بننے،پھول گڈی بننے اور ٹینڈا بننے کے دوران آبپاشی ضرور کریں۔ کاشتکار زمین کی نمی کی مقدار معلوم کرنے کیلئے مائسچر میٹر کا استعمال کریں اور موسمیاتی تبدیلیوں کو مدِ نظر رکھتے ہوئے مقامی زرعی ماہرین کے مشورہ پر عمل کریں۔
صوبہ پنجاب کو بھی امسال فصل خریف میں پانی کی کمی کا سامنا
May 19, 2022