مظفرگڑھ‘منڈا چوک‘ خان گڑھ ( نامہ نگار‘ نمائندہ خصوصی)رجب طیب اردگان انڈس ہسپتال مظفرگڑھ میں ریبیز کلینک کا آغاز کردیا گیا‘پہلے مرحلے میں کتے کے کاٹے کا علاج اور ویکسین فراہم کی گئی ہے تاہم جلد اس میں تمام ممالیہ جانوروں کے کاٹے کا علاج اور ویکسین شروع کردی جائے گی۔ شعبہ حادثات میں قائم کیا جانے والا ریبیز کلینک 24 گھنٹے کھلا رہے گا۔ جہاں پر کتا کاٹنے کی ویکسین اور دیگر علاج معالجہ بالکل مفت فراہم کیا جائے گا۔گذشتہ روز ہیڈ آف کیمپس ڈاکٹر عرفان جاوید نے رجب طیب اردگان ہسپتال میں قائم کردہ ریبیز کلینک کا افتتاح کیا۔اس موقع پر فیکلٹی ہیڈ ڈاکٹر شیراز حسن بھٹہ ،ڈاکٹر آصف یاسین انچارج ایمرجنسی بھی موجود تھے۔