اداروں اورعدلیہ پراہم ذمہ داری ہے کہ بیوروکریسی ایمان دارانہ فیصلے کرے، سربراہ عوامی مسلم لیگ
عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ امپورٹڈ حکومت کا ایف آئی اے، نیب اوراے این ایف پردبا ڈالنا شرمناک ہے۔ جمعرات کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک بیان میں سابق وزیرداخلہ شیخ رشید نے کہا کہ امپورٹڈ حکومت اپنے خلاف کیسزخاتمے کرانے کے لئے ایف آئی اے، نیب اوراے این ایف پردبا ڈال رہی ہے جو شرمناک اورافسوسناک ہے۔ شیخ رشید کا مزید کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کا سوموٹو نوٹس لینا تاریخی اورسنہرا فیصلہ ہے۔ اب اداروں اورعدلیہ پراہم ذمہ داری آجاتی ہے تاکہ بیورو کریسی دیانت دارانہ اورایمان دارانہ فیصلے کرسکے۔ گزشتہ روز سپریم کورٹ نے حکومتی شخصیات کی جانب سےتحقیقات میں مداخلت پرازخودنوٹس لیا تھا۔