محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق آئندہ بارہ گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم شدید گرم رہے گا۔تاہم گلگت بلتستان، خیبرپختونخوا اورپنجاب کے بالائی علاقوں،کشمیراوراسلام آباد گردآلود ہوائیں چلنے اورکہیں کہیں گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔ پنجاب کے جنوبی اضلاع میں گردآلودہوائیں چلنے اورگرج چمک کاامکان ہے۔آج صبح ریکارڈ کیا گیا بعض شہروں کا درجہ حرارتاسلام آباد بائیس ڈگری سینٹی گریڈ,لاہوراورکراچی انتیس ,پشاور پچیس کوئٹہ اورمری اٹھارہگلگت چودہ اورمظفرآباد انیس ڈگری سینٹی گریڈمحکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق بھارت کے غیرقانونی زیرقبضہ جموں و کشمیر میں سرینگر میں مطلع جزوی طورپرابرآلودرہنے، تیز ہوائیں چلنے اورگرج چمک کے ساتھ بارش کاامکان ہے۔