وزیر اعظم میاں شہباز شریف ایک دو روز میں قوم کو اعتماد میں لیں گے،چوہدری عابد شیر علی

May 19, 2022 | 18:05

ویب ڈیسک

میاں نواز شریف بھی پاکستان آرہے ہیں ان کی موجودگی میں عام الیکشن ہوں گے

عمران خان کو اب اس کی زبان میں ہی جواب دیا جائے گا

عمران کے دو چار جلسوں اور دھرنوں سے ہمیں کوئی فرق نہیں پڑے گا

لندن سے واپسی کے بعداپنی رہائش گاہ پر میڈیا سے گفتگو

سابق وزیر مملکت چوہدری عابد شیر علی نے کہاہے کہ عمران خان نوجوانوں کو اکسا رہا ہے تاکہ قتل و غارت شروع ہو ۔اگر ہم بھی کارکنوں کو کہہ دیں تو پھر خانہ جنگی شروع جائے گی ۔اُن کے دو چار جلسوں اور دھرنوں سے ہمیں کوئی فرق نہیں پڑے گا ۔  عابد شیر علی نے کہاہے کہ اب عمران خان کو اس کی زبان میں ہی جواب دیا جائے گا، وزیر اعظم میاںشہباز شریف ایک دو روز میں قوم کو اعتماد میں لیں گے ۔ ان کا کہنا  ہے کہ میاں نواز شریف بھی پاکستان آرہے ہیں ان کی موجودگی میں عام الیکشن ہوں گے۔لندن سے واپسی کے بعداپنی رہائش گاہ پر میڈیا سے گفتگو کر تے ہوئے اُنہوں  نے عمران خان کوسخت تنقیدکانشانہ اوراُن پرالزامات کی بوجھاڑ کردی اُن کاکہناتھاکہ عمران خان نے اربوں ڈالر علیمہ خان کے اکاونٹ میں ٹرانسفر کیے ہوئے ہیں ۔  عابد شیر علی نے کہاہے کہ سابق وزیر اعظم ساڑھے تین سال چوری کرنے اور توشہ خانہ کی چیزیں بچنے میں مصروف رہے ،فرح بنی گالہ کو تمام اشیا کی سپلائی دیتی رہی اس کو ملک سے بھگا دیا گیا ،فرح گوگی کو صرف اس لیے بھگایا گیا کہ وہ ہمارے راز فاش نہ کردے ۔ عابد شیر علی نے کہاہے کہ ادویات میں سے فرح گوگی کی طرح کے لوگ رکھ اربوں روپے کی دیہاڑیاں لگائی گئیں۔عجیب بات ہے کہ چور اب سڑکوں پر نکل کر واویلہ کررہا ہے ۔ عابد شیر علی نے کہاہے کہ ایف آئی اے کو کہا جاتا رہا کہ شریف فیملی کے خلاف کیسز بناو ۔ان کا کہنا تھا کہ عدلیہ کو سو موٹو نوٹس لے کر عمران خان کو طلب کرنا چاہیئے تھا،عمران خان سرعام عدلیہ اور فوج کی توہین کررہے ہیں مگر کوئی کچھ نہیں کہتا ۔ اُنہوں نے کہاکہ آج پاکستان واپس پہنچ کر جو خوشی محسوس ہوئی بیان نہیں کرسکتا ۔2018 میں جب ہماری حکومت کا تختہ الٹا گیا وہ اصل بیرونی سازش جبکہ جے آئی ٹی بنا کر جو پسند کے فیصلے کروائے گئے وہ تھی بیرونی سازش ۔ عابد شیر علی نے کہاہے کہ ہم نے پاکستان کو تباہی سے بچانے کے لیے عدم اعتماد کے ذریعے ڈاکو سے پاکستان کی جان چھڑوائی ۔

مزیدخبریں