عالمی بنک کا یوکرین میں سنگین غذائی تحفظ کے بحران میں مدد دینےکیلئے30ارب ڈالرفراہم کرنےکااعلان

May 19, 2022 | 18:08

ویب ڈیسک

عالمی بنک نے کہا ہے کہ وہ یوکرین میں سنگین غذائی تحفظ کے بحران میں مدد دینے کیلئے تیس ارب ڈالر فراہم کرے گا۔بنک نے ایک بیان میں کہا ہے کہ مجموعی فنڈ میں نئے منصوبوں کیلئے بارہ ارب ڈالر شامل ہیں جبکہ خوراک اور غذا سے متعلق موجودہ منصوبوں کیلئے فنڈ سے اٹھارہ ارب ڈالر سے زائد فراہم کئے جائیں گے جن کی منظوری دی جاچکی ہے تاہم وہ ابھی تک تقسیم نہیں کئے گئے۔ادھر یوکرین کے ایک ہزار سات سو سے زائد جنگجوئوں کو ماریوپول کی Azovstal کے اسٹیل پلانٹ سے روس کے زیر انتظام علاقے میں قیدیوں کی ایک کالونی میں منتقل کردیا گیا ہے۔

مزیدخبریں