چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نے کہا کہ انسانوں کا سمندر اسلام آباد آنے والا ہے،انشااللہ ہماری منزل قریب ہے۔ تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے اسلام آباد میں عوام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم انتخابات کے ذریعے تبدیلی چاہتے ہیں اور جب تک ہمیں شفاف انتخابات کی تاریخ نہیں ملے گی ہم اسلام آباد سے جانے والے نہیں ہیں۔انہوں نے کہا کہ برصغیر کی تاریخ میں سب سے بڑا انسانی سمندر اسلام آباد آنے والا ہے اور اسلام آباد مارچ سے پہلے ملتان کا جلسہ آخری ہے اور اسلام آباد مارچ کا مقصد حقیقی آزادی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ لوگ اسلام آباد مارچ کے لیے جوش اور توانائی بچائیں۔عمران خان نے کہا کہ اپنی قوم کو دوسروں کے لیے قربان نہیں کیا جاسکتا اور ہم امپورٹڈ حکومت نہیں بلکہ جلد الیکشن چاہتے ہیں۔