ہم وطنوں کو مہنگائی کی اس آگ سے بچانا ہے جو پی ٹی آئی جلا کر گئی ہے:وزیر اعظم شہباز شریف

May 19, 2022 | 18:45

اسلام آباد:وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ہم کفایت شعاری پر سختی سے عمل کریں گے ۔انہوں نےکہا کہ مالی طور پر آسودہ حال لوگوں کو اس قومی مہم میں ایک مثال بننا ہوگا تا کہ مالی مسائل کا شکار ہم وطنوں کو مہنگائی کی اس آگ سے بچایا جاسکے جو پی ٹی آئی جلا کر گئی ہے۔ٹوئٹر پر بات کرتے ہوئے انہوں نے لکھا کہ لگژری سامان کی درآمد پر پابندی کے فیصلے سے ملک کے قیمتی زر مبادلہ کی بچت ہوگی۔یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ حکومت کی طرف سے امپورٹڈ اشیا پر پابندی لگادی گئی ہے۔

مزیدخبریں