آپ روئیں پیٹیں یا چیخیں یہ فیصلہ ہمارا ہے کہ الیکشن کب ہوں گے:مریم اورنگزیب

May 19, 2022 | 20:56

اسلام آباد:وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے تحریک انصاف کو دوٹوک پیغام دیا ہے کہ آپ روئیں پیٹیں یا چیخیں یہ فیصلہ ہمارا ہے کہ الیکشن کب ہوں گے۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس میں مریم اورنگزیب نے کہا کہ ڈیڈلائن دینا بند کریں یہ اختیار آپ کھو بیٹھے ہیں جب ہم، اتحادی اور الیکشن کمیشن چاہیں گے تو انتخابات ہوں گے۔ کہا کہ ڈیڈلائن اور الیکشن کا اختیار ہمارے اور اتحادیوں کے پاس ہے تماشا لگانے اور آپ کے کہنے سے الیکشن نہیں ہو گا جب ہم چاہیں گے تو الیکشن ہوں گے۔

مزیدخبریں