بزنجو سے ملاقات ، بلوچستان کے مالی مسائل کیلئے وزیراعظم ، وزرا سے بات کرونگا : بلاول 

کوئٹہ (نوائے وقت رپورٹ) وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو نے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کی۔ دونوں رہنماو¿ں کے درمیان سیاسی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت کی گئی۔ دونوں رہنماو¿ں نے سیاسی کشیدگی، جلاو¿ گھیراو¿ اور تشدد کی سیاست کی مذمت کی۔ تعمیر و ترقی اور مسائل کے حل پر بھی گفتگو ہوئی۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو نے کہا کہ ترقی وفاق کے تعاون کے بغیر ممکن نہیں، بلوچستان کو این ایف سی ایوارڈ کے فنڈز میں کمی اور پی پی ایل کے واجبات کی عدم ادائیگی کے مسائل درپیش ہیں۔ وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے کہا کہ پیپلز پارٹی احساس محرومی کے شکار چھوٹے صوبوں کو اہمیت دیتی ہے، بلوچستان کے مالی مسائل کے لئے وزیراعظم اور وفاقی وزراءسے بات کروں گا۔

ای پیپر دی نیشن