عمران کی فسطائیت ، سیاسی لبادے میں ملک دشمنی کرنے والوں کا بندوبست کیا جارہا ہے : مریم اورنگزیب 

May 19, 2023

اسلام آباد(خبرنگارخصوصی) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران خان کی فسطائیت ، ملک دشمنی اور ملک پر حملہ آور ہونے کا بندوبست کیا جا رہا ہے، بندوبست ہو رہا ہے کہ آئندہ سیاست کے لبادے میں کوئی ملک دشمنی نہ کرے۔ جمعرات کو عمران خان کے بیان پر اپنے ردِ عمل کا اظہار کرتے ہوئے اپنے ٹویٹ میں وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ حکومت ایسا بندوبست کررہی ہے کہ آئندہ کوئی ریاست پر حملہ آور نہ ہو سکے۔ آئندہ شہدا اور غازیوں کی یادگاروں کی کوئی بے حرمتی نہ کر سکے۔ انہوں نےکہا کہ عمران خان نے لوگوں کی بیٹیوں کے گھروں پر حملے کرائے ، بیٹیوں کو والدین کے سامنے گرفتار کیا ،لوگوں کی بہنوں کو گھسیٹا اس کے باوجود کوئی عمران خان کی طرح ملک پر حملہ آور نہیں ہوا۔ انہوں نے کہاکہ عمران خان نے سیاست کا لبادہ اوڑھ کرملک اور عوام کو سزا دی ، ملکی معیشت کو چھوڑا نہ عوام کے روزگار کو چھوڑا۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے کہاکہ بندوبست ہو رہا ہے تاکہ پاکستان کی تاریخ میں آئندہ کوئی یہ کوشش اور ملک دشمنی کی جرات نہ کر سکے۔
مریم اورنگزیب 

مزیدخبریں