پاکستان پر جمہوری حقوق یقینی بنانے کیلئے دباو¿ ڈالا جائے ، 60 امریکی ارکان کانگریس 

واشنگٹن (این این آئی+ نوائے وقت رپورٹ) پاکستان کی صورتحال پر امریکہ کے 60 اراکین کانگریس نے امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن کو خط لکھ دیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اراکین کانگریس کی جانب سے لکھے گئے خط میں پاکستان میں جمہوری اقدار اور انسانی حقوق کا احترام یقینی بنانے کیلئے دباﺅ ڈالنے کا مطالبہ کیا گیا ہے اور اس سلسلے میں اپنے سفارتی اختیارات کو بروئے کار لانے پر زور دیا گیا۔ خط میں کہا گیا کہ سیاسی مخالفین کے خلاف کریک ڈاﺅن پر تشویش ہے۔ خط کے متن میں حکومت مخالف افراد کی گرفتاریوں اور ہلاکتوں پر تشویش کا اظہار کیا گیا ہے۔ خط میں کہا گیا کہ سیاسی تناﺅ اور تشدد پاکستان میں سکیورٹی صورتحال کو بگاڑ سکتا ہے۔ امریکی ارکان اسمبلی نے اپنے وزیر خارجہ انٹونی بلنکن سے پاکستان میں جمہوری اقدار کی خلاف ورزی کو روکنے کے لیے سفارتی اختیارات استعمال کرتے ہوئے پاکستانی حکومت پر جمہوریت، آزادی اظہار رائے اور انسانی حقوق کی فراہمی کو یقینی بنانے کا مطالبہ بھی کیا۔ ارکان اسمبلی نے وزیر خارجہ انٹونی بلنکن سے احتجاج میں شریک مظاہرین کی جانب سے امن کو ہاتھ میں لینے کی بھی تحقیقات کرانے کا بھی مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ مظاہرین اپنے مطالبات پ±رامن اور غیرتشدد طریقے سے آزادانہ طور پر کریں۔ امریکی کانگریس کے ارکان نے اپنے خط میں اس موقف کو بھی دہرایا کہ پاکستان میں جمہوریت کی حمایت امریکا کے قومی مفاد میں ہے۔ خط میں پاکستان میں سیلاب متاثرین کے لیے امریکا کی امدادی سرگرمیوں کی تعریف بھی کی گئی۔ واضح رہے کہ امریکی وزیر خارجہ کو خط بھیجنے میں پاک پیک تنظیم نے کردار ادا کیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن