لاہور (کلچرل رپورٹر) مسائل کمیٹی کے مرکزی چیئرمین ناظم شوکت نے کہا ہے کہ سپیڈو بسیں انتہائی اچھی سرورس ہے۔ یہ بسیں لاہور سے دوسرے شہروں کی طرف بھی چلائی جائیں۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ لاہور میں روٹ نمبر 5 اور 10 کو بھی عوامی سہولت کے پیش نظر فوری بحال کیا جائے۔ اس روٹس پر بسوں کی تعداد انتہائی کم ہے اور مسافروں کو مشکلات کا سامنا رہتا ہے بس روٹ نمبر 9 سپیڈو بس کے ڈرائیور کو لاہور سے باہر دور ڈیوٹی لگائی جائے۔ روٹ نمبر 9 کو ٹھوکر سے جلو موڑ پر چلائی جائے۔
سپیڈو بسیں دوسرے شہروں میں بھی چلائی جائیں :ناظم شوکت
May 19, 2023