مقبوضہ کشمیر میں جی 20 اجلاس کا بھارتی ڈھونگ ناکام ہوگا:قمر الزماں بابر

May 19, 2023


لاہور (کلچرل رپورٹر) پاکستان پیس گروپ کے چیرمین قمرالزماں بابر نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں جی 20 اجلاس بھارت کی عالمی برادری کو دھوکہ دینے اور کشمیریوں پر مظالم پر پردہ ڈالنے کی مذموم کوشش ہے۔بھارت جو مرضی کرلے کشمیر میں اپنے کالے کرتوت چھپا نہیں سکتا۔کشمیر کی آزادی کی تحریک بندوق کے زور پر دبانے کی بھارتی کوشش ہمیشہ ناکام رہی ہے۔پاکستان ہمیشہ کشمیریوں کی اخلاقی ،سیاسی اور سفارتی مدد کرتا رہے گا۔چین اور ترکیہ کا جی 20 اجلاس میں شرکت نہ کرنا خوش آئند ہے۔جی ٹونٹی ممالک کے دیگر ارکان کو بھی اس ڈھونگ کا بائیکاٹ کرنا چاہئے۔انہوں نے کہا بھارت دنیا کے امن اور انسانی حقوق کا دشمن ہے۔اسے ہر حال میں کشمیریوں لو ان کا بنیادی حق دینا پڑے گا۔حال ہی میں مذہبی آزادیاں پر شائع بین الاقوامی رپورٹ بھی بھارت کے عزائم کا ثبوت ہے۔اس رہورٹ نے ایک بار پھر بھارتی سیکولر ازم کا پول کھول دیا ہے۔بھارت اقلیتوں کے لئے جہنم بن چکا ہے۔مسلمانوں سمیت بھارت میں ہر اقلیت غیر محفوظ ہے۔ہندو توا نے بھارت کو انتہا پسند ملک ثابت کردیا ہے۔

مزیدخبریں