لاہور(کلچرل رپورٹر) لیبر کالونی فلیٹس ڈیفنس روڈ، بھوبتیاں چوک رائیونڈروڈکو انسانوں کے رہنے کے قابل بنایا جائے!لیبر کالونی فلیٹ رائیونڈ روڈ، کی محنت کشوں کوالاٹ کیے 10سال سے زائد عرصہ گزر نے کے باوجود بھی وہاں کے رہائشی 1250سے زائد خاندان بنیاد ی سہولتوں سے محروم ہیں۔ بجلی کی ترسیل کا نظام ناقص ہے۔ عرصہ دراز سے خراب ٹرانسفارمر تبدیل نہ کرنے سے وولٹیج پورے نہیں آتے۔ سوئی گیس کی فراہمی ابھی تک ایک خواب ہے۔ کروڑوں روپے سے تعمیر کردہ کمیونٹی ہال میں آج تک بجلی کا بندو بست نہیں کیا گیا اور کمیونٹی ہال بھوت بنگلہ بن چکا ہے۔ کالونی کی چار دیواری آج تک مکمل نہ ہوسکی ۔ ورکر ز ویلفیئر بورڈ پانی کی فراہمی کی مد میں ہر فلیٹ سے ماہانہ Rs.650وصول کرکے لاکھوں روپے اکٹھے کر رہا ہے مگر اس رقم کا کوئی حساب کتاب رہائشی لوگوں کے نمائندگان کو نہیں دیا جا رہا۔ محکمہ ورکر ویلفیئر بورڈ کے افسران نے کالونی میں اپنی اجارہ داری قائم کرکے لاکھوں روپے ماہانہ کرپشن کر رہے ہیں۔ متعدد بار D.Gلیبر اور سیکرٹری لیبر کو اس کرپشن کے حوالے سے آگاہ کیا گیا مگر کرپشن مافیہ کے خلاف کوئی کاروائی نہ ہوئی۔لیبر کالونی میں رہائشی اپنے مسائل کا فوری حل چاہتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار آج گلزار ویلفیئر سوسائٹی لیبر کالونی فلیٹس ڈیفنس رود، بھوبتیاں چوک رائیونڈ روڈ، لاہور ملحقہ آل پاکستان ٹریڈ یونین فیڈریشن کے زیر اہتمام لیبر کالونی میں منعقدہ ایک اجلاس میں کیا گیا۔
لیبر کالونی فلیٹس رائیونڈ بنیاد ی سہولتوں سے محروم ہیں
May 19, 2023