لاہور(نامہ نگار) شیراکوٹ پولیس نے سکول کی طالبات کو ہراساں اور نازیبا اشارے کرنے والے ملزم کوگرفتار کرلیا ہے۔ شیراکوٹ پولیس نے ریسکیو15 کی کال پر کارروائی کرتے ہوئے مقامی سکول کی طالبات کو ہراساں اور نازیبا اشارے کرنے والے ملزم رمضان کوگرفتار کرلیا اور ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی ہے۔ پولیس کے مطابق ملزم رمضان سکول کی طالبات سے چھیڑخانی، ہراساں اور نازیبا اشارے کرتا تھا۔