فیروزوالہ( نامہ نگار) جمعیت علما پاکستان فیروزوالہ تحصیل کے صدرپروفیسر مفتی زوار حسین مہروی نے ملک کی موجودہ صورتحال پر انتہائی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ملک کو خانہ جنگی کی طرف لیجایا جارہا ہے۔ پہلے عمران خان کو گرفتار کر کے اس کے ردعمل میں حساس تنصیبات پر حملے کرائے گئے اور پاک فوج کو نشانہ بنایا گیا جس سے پاکستان کے دشمنوں کو اداروں کے خلاف زبان درازی کرنے اور ایٹمی تنصیبات کی حفاظت پر شکوک و شبہات پیدا کرنے کا موقع ملا۔ اوراب پی ڈی ایم کی طرف سے دھرنوں اور احتجاجی جلسوں اور پارلیمنٹ میں قرارداد وں کی منظوری کے ذریعے عدلیہ کے خلاف کھلی محاذ آرائی شروع کردی گئی ہے۔
ملک کو خانہ جنگی کی طرف لیجایا جارہا ہے :مفتی زوار حسین
May 19, 2023