لاہور (خصوصی نامہ نگار)پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے صدر خالد مسعود سندھو نے کہا ہے کہ سری نگر میں گروپ 20اجلاس کی آڑ میں بھارت اپنا دہشت گردانہ چہرہ چھپانے کی کوشش کر رہا ہے۔جی 20ممالک اجلاس کامکمل بائیکاٹ کریں۔ اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق متنازعہ علاقہ میں اجلاس کا انعقادبھارتی مظالم کو ہوا دینے کے مترادف ہے۔ حکومت پاکستان چین اور دوسرے مسلم ممالک سے رابطہ کر کے سری نگر میں جی 20اجلاس رکوانے کیلئے بھرپور کردار ادا کرے۔
گروپ 20اجلاس کی آڑ میں بھارت اپنا دہشت گردانہ چہرہ چھپانے کی کوشش کر رہا ہے:خالد مسعود سندھو
May 19, 2023