شیخوپورہ(نامہ نگارخصوصی)برابری پارٹی کے رہنما و پی پی 142 کے امیدوار عامر شہزاد اعوان نے کہا کہ تحریک انصاف ،پیپلز پارٹی ، ن لیگ سمیت موجودہ تمام پارٹیاں اشرافیہ اور مافیاز کی نمائندہ پارٹیاں ہیں جب تک ملک کے غریب عوام متحد ہو کر ان سے اقتدار نہیں چھینیں گے، تب تک غریبوں کے مسائل حل نہیں ہوں گے برابری پارٹی عوامی پارٹی ہے جو محنت کشوںکی حکمرانی پر یقین رکھتی ہے اگر قوم متحد نہ ہو ئی تو آج پاکستان کو ڈیفالٹ کی سطح تک لیجانے والے ہمیں مزید پریشان کرینگے ان سے چھٹکارا کے بغیر ہم کسی صورت بھی ترقی اور خوشحالی کی منازل طے نہیں کرسکتے ان خیالات کا اظہار انہوں نے کالوکے میں نوجوانوںکی تربیتی نشست سے خطاب کے دوران کیا۔