شیخوپورہ (عظیم علی شیخ، سید علی معظم رضوی ، امجد علی سلطانی سے )شہر کی مصروف ترین سڑکوں پر گٹروں کے ڈھکن عرصہ دراز سے غائب ہیں، میونسپل کمیٹی کی مجرمانہ غفلت لاپرواہی سے کسی بھی وقت کوئی بڑا حادثہ پیش آسکتا ہے گزشتہ کئی مہینوں سے کئی گٹروں سے ڈھکن غائب ہیں جبکہ ان سڑکوں سے طلبا اہل محلہ تاجر و شہریوںکا روزانہ کی بنیاد پر گزر ہوتا ہے متعدد بار موٹر سائیکل سوار ان راستے میں کھلے گٹروں کی زد میں آ کر زخمی بھی ہوئے ہیں کم عمر بچے اگر خدانخواستہ گہرے گٹروں کی زد میں آ جائیں تو انکا نکلنا بہت مشکل ہے ، علاقہ مکینوں نے میونسپل کمیٹی کو بار بار نشاندہی کرانے کے باوجود انکے کانوں پر جوں تک نہیں رینگی ہے، شہریوں نے میڈیا سے بات کرتے بتایا کہ گزشتہ سال فیصل آباد میں انتہائی درد ناک واقع پیش آیا، جس میں ایک بچہ گٹر کے ٹوٹے ہوئے مین ہول میں گر کر جاں بحق ہوا، شہریوں نے نگران وزیراعلیٰ پنجاب اور ڈی سی شیخوپورہ سے نوٹس لےنے کا مطالبہ کرتے کہا کہ خدارا شہر میں کھلے مین ہولیز کو فی الفور بند کرایا جائے۔
شیخوپورہ: شہر بھر مےں متعدد گٹروں کے ڈھکن عرصہ دراز سے غائب
May 19, 2023