شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت)تھانہ بھکھی کی چوکی جیون پورہ پولیس نے اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے با اثر افراد سے مبینہ طور پر لاکھوں روپے رشوت لےکر محنت کش کی کروڑوں روپے مالیت کی اراضی ہتھیانے کی خاطر اسکے چار مرحومین ورثاءکے خلاف بے بنےاد مقدمہ درج کر لیا اورانکی اولادوں کو گرفتار کرنے کی خاطر انکے گھروں پر دھاوا بول دیا جس پر متاثرین سراپا احتجاج بن گئے اور انہوں نے پریس کلب کے باہر پولیس اور قبضہ مافیا کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا اور مطالبہ کیا کہ آئی جی پنجاب واقعہ کا نوٹس لےکر متعلقہ پولیس چوکی کے انچارج اور قبضہ مافیا کے خلاف مقدمہ درج کرنے کے علاوہ متاثرین کے خلاف درج ہونےوالے بے بنےاد مقدمہ کو خارج کر کے انہیں تحفظ اور انصاف فراہم کریں، پریس کلب کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے متاثرےن نے بتایا کہ حفیظ الرحمن وغیرہ انکی آبائی ملکیتی اراضی ہتھیانے کیلئے پولیس سے ساز باز ہو کر ان پر بے بنےاد مقدمہ درج کروا کر ہمیں حراساں کررہے ہیں جو گزشتہ کئی سالوں سے فوت ہوچکے ہیں جو پولیس کی نااہلی کا ثبوت ہے پولیس کی ایما پر ملزمان نے قبضہ کرنے کی خاطر حویلی کی دیواریں گرادیں تاہم اہل دیہہ کی مداخلت پر ملزم وہاں سے فرار ہوگئے جب مذکورہ اے ایس آئی سے مقدمہ کی با بت بات کی اور کاغذات دکھائے تو اس نے کاغذات چھین کر پاس رکھ لئے اور تھانہ سے نکال دیا۔
پولےس با اثر افراد سے ساز باز‘ اراضی ہتھیانے کیلئے 4 مرحومےن کےخلاف بے بنےاد مقدمہ
May 19, 2023