الحمرا تھیٹر میلہ 10 ڈراموں پر  مشتمل ، 22 مئی کو شروع ہوگا

May 19, 2023


لاہور(کلچرل رپورٹر)26واں الحمرا تھیٹر میلہ 2023ءدس ڈراموں پر مشتمل ہو گا جو 22 مئی کو شروع ہو کر 31 مئی کو ختم ہو گا۔ ماس فاو¿نڈیشن نے معروف شخصیت سعادت حسن منٹو کے 111 ویں یوم پیدائش کی مناسبت سے ”ہتک“ کی پریمیئر پرفارمنس کا فیصلہ کیا جو کہ منٹو کی متنازعہ مختصر کہانیوں میں سے ایک ہے۔ ”ہتک“ یا”دی انسلٹ“ ہندوستان کی جدوجہد آزادی کے آخری مرحلے اور آزاد ہندوستان کے پہلے عشرے میں ایک طوائف کی زندگی کی کہانی ہے۔ اس حقوق نسواں کی کہانی میں منٹو نے سوگندھی کی زندگی کی تصویر کشی کی ہے۔ ماس فاو¿نڈیشن کے صدر اور آرٹسٹک ڈائریکٹر عامر نواز نے اس کہانی کو ڈرامے کا روپ دیا اور ڈائریکٹ کیا جبکہ ساو¿نڈ عمران مانی نے ڈیزائن کیا اور کاشف نذیر اس ڈرامے کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر ہیں۔ 

مزیدخبریں