کابل ( نوائے وقت رپورٹ ) افغان آرمی کی 201 خالد بن ولید (رض) آرمی کور میں گزشتہ ایک سال کے دوران 3573 فوجی گاڑیوں کی مرمت مکمل کر لی گئی۔ وزارت قومی دفاع کے 201 خالد بن ولید (ر۔ض۔) کور نے لاجسٹک سپورٹ ڈپوکی طرف سے گزشتہ سال 3,573 مختلف قسم کی فوجی گاڑیوں کی مرمت کی۔کور کے حکام نے کہا کہ ہم نے ان گاڑیوں اور آلات کی مرمت کر دی ہے جو پچھلی انتظامیہ نے تباہ کر دی تھیں۔ اور ناقابل استعمال تھیں۔آرمی کور کے حکام نے کہا کہ یہ گاڑیاں بیت المال کی ہیں، وہ ان کی مرمت میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھیں گے اور ان کی حفاظت کو یقینی بنائیں گے۔